پاکستان فٹبال فیڈریشن کی باڈی تحلیل، فیصل صالح کو عہدے سے ہٹا دیا گیا
جمعہ 24 جولائی 2015 13:16
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 جولائی۔2015ء) لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کی باڈی کو تحلیل کرتے ہوئے فیڈریشن کے صدر فیصل صالح حیات کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کا آغاز کردیا،لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے 30 جون کے انتخابات کو کالعدم قرار دینے اور ایک ماہ میں دوبارہ انتخابات کرانے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا ہے۔
جمعہ کو لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کے انتخابات سے متعلق تفصیلی فیصلہ سنا دیا جس کے مطابق عدالت نے فٹبال فیڈریشن کی باڈی کو تحلیل کرتے ہوئے فیصل صالح حیات کو فٹبال فیڈریشن کی صدارت سے ہٹا کران کے ساتھیوں سمیت توہین عدالت کی کارروائی کا آغاز بھی کردیا جب کہ اس حوالے سے پراسیکیوٹر بھی لگا دیا گیا ہے۔(جاری ہے)
عدالت نے لاہورہائیکورٹ کے سابق جج اسد منیر کو فیڈریشن کا عبوری سربراہ مقرر کرتے ہوئے ایک ماہ میں دوبارہ انتخابات کرانے کا حکم بھی جاری کردیا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان فٹبال فیڈریشن کے مخدوم فیصل صالح حیات اورارشد لودھی گروپ کے درمیان اقتدار کی کھینچا تانی کے بعد لاہور ہائیکورٹ نے فریقین کو انتخابات کرانے سے روک دیا تھا اس کے باوجود فیصل صالح حیات کی زیرسربراہی قائم پی ایف ایف نے الیکشن منعقد کرائے جس میں وہ مسلسل چوتھی بار آئندہ 4 برس کے لئے صدرمنتخب ہوگئے تھے۔درخواست گزار ارشد لودھی نے موقف اختیار کیا تھا کہ فیصل صالح حیات گروپ نے عدالتی حکم کی خلاف ورزی کرتے ہوئے 30 جون کو الیکشن کرائے لہذا ان انتخابات کو کالعدم قرار دیا جائے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان نیوزی لینڈ کی کمزور ٹیم کیخلاف بھی سیریز نہ جیت سکا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
پاکستان باولر کا اچھا کم بیک، کیوی بلے باز تگڑا ہدف دینے میں ناکام ہو گئے
-
سیریز جیتنے کا آخری موقع، کیویز کیخلاف چوتھے میچ کیلئے قومی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کر دی گئیں
-
محسن نقوی سے نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سکاٹ وئینک کی ملاقات
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی ٹرافی پاکستان کے تین شہروں کا دورہ کرے گی
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
سابق زمبابوین کرکٹر گائے وٹل چیتے کے حملے میں زخمی ہوگئے
-
آفریدیوں کو سمجھانا بہت مشکل کام ، شاہین کو اسی لیے نہیں سمجھا پاتا کہ وہ بھی آفریدی ہے : شاہد آفریدی
-
ہنزہ سے تعلق رکھنے والی 8 سالہ علیہہ شاہ اپنے شاندار باؤلنگ ایکشن کیلئے وائرل
-
شیشاپنگما سرکرنے کیلئے پاکستانی کوہ پیماں کا انتظار طویل ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.