سلمان خان کا اپنی فلم ’بجرنگی بھائی جان ‘ کی آمدن غریب کسانوں کو دینے کا اعلان

جمعہ 24 جولائی 2015 14:50

سلمان خان کا اپنی فلم ’بجرنگی بھائی جان ‘ کی آمدن غریب کسانوں کو دینے ..

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24جولائی2015ء) عید سے ایک دن قبل ریلیز ہونیوالی فلم ’بجرنگی بھائی جان‘ سے حاصل ہونیوالا منافع سلمان خان نے ملک کے غریب کسانوں میں تقسیم کرنے کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

بھارتی اخبار ’ٹائمز آف انڈیا ‘کے مطابق سلمان خان کی فلم بجرنگی بھائی جان نے باکس آفس پر تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں اور اب سلمان خان نے اعلان کیاہے کہ وہ فلم سے حاصل ہونیوالی آمدن ملک میں مسائل کا شکار کسانوں میں تقسیم کریں گے ۔ یادرہے کہ بھارت میں اکثر کسان قرض کے بوجھ تلے دبے ہیں اور اکثر خودکشی کرلیتے ہیں ، اسی بات کو مدنظر رکھتے ہوئے سلمان خان نے فیصلہ کیاہے کہ وہ غریب کسانوں کی مدد کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :