ناکامیاں کامیابیوں سے زیادہ سبق سکھاتی ہیں‘ ناکامیوں کا جشن مناتا ہوں‘ انوپم کھیر

جمعہ 24 جولائی 2015 15:23

ناکامیاں کامیابیوں سے زیادہ سبق سکھاتی ہیں‘ ناکامیوں کا جشن مناتا ..

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 جولائی۔2015ء) بالی ووڈ کے منجھے ہوئے اداکار انوپم کھیر نے کہا ہے کہ ناکامیاں کامیابیوں سے زیادہ سبق سکھاتی ہیں‘ اپنی ناکامیوں کا زیادہ جشن مناتا ہوں۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز بھارتی خبررساں ادارے سے بات کرتے ہوئے انوپم کھیر نے کہا کہ کامیابی صرف ایک فرد کی ہوتی ہے جب کہ ناکامی کئی افراد پر اثرانداز ہوتی ہے اور ناکامی کے صورت میں انسان میں مذید جدوجہد کرنے کی طاقت پیدا ہوتی ہے تا کہ وہ اپنی اس ناکامی کو کامیابی میں تبدیل کرسکے اسی لیے میں ا پنی ناکامی پر پریشانی کے بجائے خوشی کا اظہار کرتا ہوں۔