انگلش ٹی ٹونٹی: پاکستان آ ل راؤنڈر یاسر عرفات نے ہمپشائر کو کوارٹر فائنل میں پہنچا دیا

جمعہ 24 جولائی 2015 15:30

انگلش ٹی ٹونٹی: پاکستان آ ل راؤنڈر یاسر عرفات نے ہمپشائر کو کوارٹر فائنل ..

ساؤتھ ہیمپٹن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار24جولائی۔2015ء) انگلش ٹی ٹونٹی میں پاکستان آ ل راؤنڈر یاسر عرفات کی شاندار باؤلنگ نے ہمپشائر کی ٹیم کو کوارٹر فائنل میں پہنچا دیا ہے۔

(جاری ہے)

روز باؤل،ساؤتھ ہیمپٹن میں کھیلے گئے میچ میں ہمپشائر نے سمرسیٹ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کر تے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 7وکٹوں پر 143رنز بنا ئے جس کے بعد 33سالہ پاکستانی فاسٹ باؤلر یاسر عرفات نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کر تے ہوئے 37رنز دے کر 4وکٹیں حاصل کر کے اپنی ٹیم کو کوارٹر فائنل میں پہنچانے میں اہم کر دار ادا کیا۔

یاسر عرفات نے سمر سیٹ کے کھلاڑیوں ایڈم ہوز، جم ایلین بائی، لیوس گریگوری اور کریگ اورٹن کو پوویلین کی راہ دکھائی۔ وہ اب تک ہمپشائر کی جانب سے 14ٹی ٹونٹی میچز میں 17شکار کر چکے ہیں۔