راولپنڈی: پاک فوج کی جانب سے سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ آئی ایس پی آر

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 24 جولائی 2015 16:01

راولپنڈی: پاک فوج کی جانب سے سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں ..

راولپنڈی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 جولائی 2015 ء) : آئی ایس پی آر کے مطابق سیلاب متاثرہ علاقوں میں پاک فوج امدادی کارروائیوں میں مصروف ہے.

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر نے پاک فوج کی امدادی کارروائیوں کی تفصیل فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر متاثرین کو ریسکیو کر رہے ہیں، چترال میں تاحال متاثرین میں ساڑھے 17 ٹن راشن تقسیم کیا جا چکا ہے، پاک فوج چترال، جنوبی پنجاب اور گلگت بلتستان میں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہے جنوبی پنجاب میں 146 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے، ڈی جی خان میں 17 جبکہ جنوبی پنجاب میں 13 ہزار 893 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا.

گلگت بلتستان میں 4 ریلیف کیمپ بھی لگائے گئے. آئی ایس پی آر نے بتایا کہ شاہراہ این 45 کو چترال تک آرمی کے انجیئیرز نے مکل طور پر بحال کر دیا ہے جبکہ چترال، بونی روڈ اور بمبوٹ روڈ کی بحالی کا کام بھی جاری ہے.

متعلقہ عنوان :