فلم”بجرنگی بھائی جان“ نے 5 دنوں میں150کروڑ کا بزنس کرلیا

جمعہ 24 جولائی 2015 16:11

فلم”بجرنگی بھائی جان“ نے 5 دنوں میں150کروڑ کا بزنس کرلیا

ممبئی ۔ 24 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 جولائی۔2015ء) بالی وڈ فلم”بجرنگی بھائی جان“ نے 5 دنوں میں150کروڑ کا بزنس کرلیا۔ذرائع ابلاغ کے مطابق فلم ”بجرنگی بھائی جان“ نے ریلیزکے بعد5 دنوں میں150کروڑ کا کامیاب بزنس کیا ہے۔

(جاری ہے)

فلم کی کہانی اور کاسٹ میں جاندار پرفارمنس کی وجہ سے فلم کو مداحوں نے بے حد پسند کیا ہے۔ فلم باکس آفس پر بھی سپرہٹ رہی۔ فلم میں اہم کردار سلمان خان اور کرینہ کپور نے نبھایا۔ فلم کی ہدایات کبیرخان نے دیں جبکہ پروڈیوسر خود سلمان خان اور راک لائن ہیں،دیگرکاسٹ میں نواز الدین صدیقی شامل ہیں۔ فلم کی شاندارنمائش جاری ہے۔