امریکی خلائی ادارے ناسا میں سائنسدانوں نے زمین جیسا ایک اور سیارہ دریافت کرلیا

جمعہ 24 جولائی 2015 17:13

امریکی خلائی ادارے ناسا میں سائنسدانوں نے زمین جیسا ایک اور سیارہ دریافت ..

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 جولائی۔2015ء)امریکی خلائی ادارے ناسا میں سائنسدانوں نے زمین جیسا ایک اور سیارہ دریافت کرلیا ہے۔ کیپلر452 بی سیارہ حجم میں زمین سے بڑا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق امریکی خلائی ادارے ناسا نے نظام شمسی سے باہر زمین سے ملتے جلتے سیارے کا انکشاف کیا ‘ ناسا کے مطابق کیپلر452 بی کا اپنے ستارے سے تقریبا اتنا ہی فاصلہ ہے، جتنا کے زمین کا سورج سے ہے۔ سیارے پر 385دن کا ایک سال ہوتا ہے، کیپلر452 بی زمین سے 60فیصد بڑا ہے، تاہم کیپلر452 بی کا سورج زمین کے سورج سے 10گنا بڑا ہے۔