Live Updates

جوڈیشل کمیشن رپورٹ نے ثابت کردیا عام انتخابات بارے عمران خان کے دھاندلی کے الزام بے بنیاد تھے،امام الدین کھوسو

جمعہ 24 جولائی 2015 19:40

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 جولائی۔2015ء) مسلم لیگ ن ضلع سکھر کے صدر امام الدین کھوسو نے کہا ہے کہ جوڈیشنل کمیشن کا فیصلہ حق و سچ کی فتح ہے رپورٹ سے ثابت ہو گیا ہے کہ سال 2013کے عام انتخابات کے حوالے سے عمران خان کے دھاندلی کے الزام بے بنیاد تھے رپورٹ منظر عام پر آنے کے بعد ن لیگ کی حکومت پوری قوم کے سامنے سرخرو ہوگئی ہے 26جولائی کو ضلع بھر میں ن لیگ کے کارکن مٹھائیاں تقسیم اور نماز شکرانہ ادا کرینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے روہڑی میں محمد علی قاضی کی رہائش گاہ پر یوم تشکر کے سلسلے میں جمع ہونے والے کارکنوں اور عہدیدارن سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ضلع جنرل سکیرٹری چوہدری جاوید اقبال , سینئر نائب صدر اعظم خان , ایڈیشنل جنرل سیکرٹری و ترجمان خورشید احمد میرانی , عنایت اﷲ آرائیں ,ایڈوکیٹ ممتاز ربانی ,یاسین کھوسو , آغا جاوید اقبال دیگر بھی موجود تھے امام الدین کھوسو نے مزید کہا ہے کہ عمران خان نے الیکشن میں دھاندلی کے نام پردھرنے دیکر ملک کی معشیت کو نقصان پہنچایا ہے عمران خان روپوٹ کے بعد دھرنوں کی سیاست کو ختم کرکے کے پی کے پر توجہ دیں تاکہ وہاں کے عوام کے مسائل حل ہو سکیں ن لیگ کی حکومت ملک کو ترقی کی راہ پر گامز ن کرنا چاہتی ہے انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں تنظیم سازی کا عمل دوبارہ شروع کردیا ہے جلد دیگر ونگ کی باڈیز کا اعلان بھی کردیا جائے گا ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :