چیمپیئنز ٹرافی ٹورنامنٹ میں کوالیفائی کرنے کے بعد پی سی بی نے دورہ زمبابوے منسوخ کر دیا

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعہ 24 جولائی 2015 19:43

چیمپیئنز ٹرافی ٹورنامنٹ میں کوالیفائی کرنے کے بعد پی سی بی نے دورہ ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24جولائی۔2015ء)قومی کرکٹ ٹیم کا چیمپیئنز ٹرافی ٹورنامنٹ میں کوالیفائی کرنے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کا دورہ زمبابوے منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی کی جانب سے دورہ منسوخی سے زمبابوے نے بھی رضا مندی ظاہر کر دی ہے اور دونوں ممالک میں اتفاق کیا گیا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم موزوں وقت پر زمبابوے کا دورہ کرے گی ۔

یاد رہے پاکستان کرکٹ بورڈ نے رواں سال اگست میں زمبابوے کا دورہ کرنا تھا لیکن دونوں ممالک کے کرکٹ بورڈز کی جانب سے باہمی طور پر یہ فیصلہ کیا گیا ہے کیونکہ زمبابوے کو سپانسرز اور براڈ کاسٹنگ کے مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا ۔ واضح رہے قومی کرکٹ ٹیم رینکنگ میں 90 پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں نمبر پر آ گئی ہے جس کے بعد چیمپیئنز ٹرافی میں پاکستان کی شرکت حتمی ہے ۔