سکھر میں بجلی چوروں اور نادہندگان کیخلاف ایکشن

جمعہ 24 جولائی 2015 20:04

سکھر( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 جولائی۔2015ء ) سیپکونے مختلف اضلاع میں بجلی چوری اور نادہندگان کیخلاف کاروائی کرکے درجنوں افراد کوگرفتار کرلیا اور سینکڑوں کنکشن منقطع کردئیے ۔ سکھر الیکٹرک پاور سپلائی کمپنی کی سپیشل ٹیموں نے سب ڈویژن بندر روڈ اور گولیمار اور ضلع گھوٹکی , ڈہرکی کے علاقوں میں آپریشن کرکے بجلی چوری میں ملوث اور بقایاجات ادا نہ کرنے والے ایک درجن سے زائد صارفین کو گرفتار کرکے انکے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات بھی درج کرائے دیے ۔

(جاری ہے)

ترجمان سیپکو نور احمد سومرو کے مطابق سیپکو سکھر , لاڑکانہ , دادو سرکل کے مختلف اضلاع میں ریکوی مہم اور بجلی چوروں کے خلاف آپریشن تیز کردیا گیا ہے پہلے مرحلے میں ایسے صارفین کے خلاف کاروائیاں کی جارہی ہیں جن پر ایک لاکھ یا اس سے زائد کے واجب ادا ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ جمعہ کے روز اسپیشل ٹیموں نے مختلف علاقوں میں کاروائیاں کرکے ایک درجن سے زائد صارفین کو گرفتار کیا ہے جبکہ سینکڑوں کی تعداد میں غیر قانونی کنڈا , کنکشنوں کو بھی کاٹا گیا ہے آپریشن میں پولیس کی مدد لی گئی ہے اور جن علاقوں میں ضرورت پڑی وہاں پر رینجرز کی مدد بھی لے جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :