90 ڈالر کی خریدی تصویر70 لاکھ ڈالر کی نکلی

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعہ 24 جولائی 2015 21:16

90 ڈالر کی خریدی  تصویر70 لاکھ ڈالر کی نکلی

ہوسٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24جولائی۔2015ء) ٹیکسا س سے تعلق رکھنے والے رے ریلے نے سستے سامان کی دوکان سے90 ڈالر میں ایک تصویر خریدی۔ بعد میں پتہ چلا کہ یہ تصویر جرمنی کے مصور سگمر پولکے کی ہے۔ سگمر کی ایک تصویر پہلے 27 ملین ڈالر میں فروخت ہو چکی ہے۔ اس 90 ڈالر والی تصویر کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ یہ 70 لاکھ ڈالر کی ہو سکتی ہے۔

(جاری ہے)

رے ریلے نے بتایا کہ میں نے سوچا تصویر کو فریم سے نکال کر دیکھوں، نکال کر دیکھا تو اس پر “P-o-l-k-e” لکھا ہوا تھا۔

رے ریلے یہ دیکھ اتنا پریشان ہوا کہ کانپنے لگا۔ کچھ ہفتوں تک ا س نے تصویر کو چھپا کر رکھا، پھر سب کے سامنے لے آیا۔ جس دوکان نے رے ریلے نے یہ تصویر خریدی تھی، اُس کے مالک کا کہنا تھاکہ ہمارے پاس سینکڑوں کی تعداد میں آرٹ کے نمونے آتے ہیں۔ہمیں یہ معلوم نہیں ہوتا کہ ان میں سے کونسا ایسا ہے جس کی مالیت لاکھوں ڈالر ہے۔