کلفٹن میں ایم کیو ایم کے ایم این اے کے ہوٹل پر چھاپہ خفیہ اطلاعات پر مارا گیا: رینجرز

muhammad ali محمد علی جمعہ 24 جولائی 2015 21:43

کلفٹن میں ایم کیو ایم کے ایم این اے کے ہوٹل پر چھاپہ خفیہ اطلاعات پر ..
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 جولائی 2015 ء) رینجرز کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ کلفٹن میں ایم کیو ایم کے ایم این اے کے ہوٹل پر چھاپہ خفیہ اطلاعات پر مارا گیا تھا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات کراچی کے علاقے کلفٹن میں واقع ایم کیو ایم کے رکن پارلیمنٹ علی رضا عابدی کے ہوٹل پر مارے جانے والے چھاپے کے حوالے سے رینجرز نے موَقف جاری کیا ہے۔ رینجرز حکام کی جانب سے موَقف اختیار کیا گیا ہے کہ علی رضا عابدی کے ہوٹل پر چھاپہ خفیہ اطلاعات کے موصول ہونے پر مارا گیا تھا۔ رینجرز کی جانب سے گزشتہ کئی روز سے ہوٹل کی نگرانی کی جارہی تھی۔ ہوٹل پر چھاپے کے دوران بدنام زمانہ ٹارگٹ کلر یامین عرف اے ڈی کو گرفتار کیا گیا جو 10 افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے۔