شوبز انڈسڑی کے اندھیروں کو ختم کر نے کیلئے دن رات کام کر نا ہو گا‘فلم سٹار ریماخان

ہفتہ 25 جولائی 2015 12:14

شوبز انڈسڑی کے اندھیروں کو ختم کر نے کیلئے دن رات کام کر نا ہو گا‘فلم ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 جولائی۔2015ء) فلم سٹار ریماخان نے کہا ہے کہ شوبز انڈسڑی کے اندھیروں کو ختم کر نے کیلئے دن رات کام کر نا ہو گا ورنہ انڈسڑی کی بحالی ایک خواب ہی رہیگا ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹر ویو کے دوران ریماخان نے کہا پاکستانی فلم انڈسڑی نے ہم سب کو بہت عزت اور شہرت دی ہے اور اب ضرورت اس بات کی ہم اس قر ضہ کو ادا کر یں اور پاکستانی فلم انڈسڑی کے اندھیروں کو ہمیشہ کیلئے ختم کر کے اسکی رونقیں بحال کی جائیں جس کیلئے ہم سب کو مل کر دن رات کام اور محنت کر نا ہوگی ورنہ انڈسڑی کی بحالی ایک خواب ہی رہیگا۔