بھارت پاکستان میں پراکسی وار لڑرہا ہے بھارتی ناپاک عزائم کو ناکام بنائیں گے ،سکندرشاہ

ہفتہ 25 جولائی 2015 16:28

ٹنڈوالہیار(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 جولائی۔2015ء) قومی سلامتی کے اداروں کو ملک میں امن بحال کرنے پر خراج تحسین پیش کرنے کے لئے میرواہ روڑ سے لے کر لیاقت گیٹ تک متحدہ دینی محاذ سندھ کے سیکریٹری اطلاعات محمد سکندرشاہ کی قیادت میں پاک فوج زندہ باد ریلی نکالی گئی ریلی میرواہ ناکہ ، غنی پارک ،پولیس اسٹیشن ، بلدیہ ، ڈاکخانہ ، سیشن کورٹ ، پریس کلب ، ریلوے اسٹیشن ، بس اسٹاپ ، ڈسکو ہوٹل ، چمبڑ ناکہ ،موج دریا ،سبزی مارکیٹ ، گوشت مارکیٹ سے ہوتی ہوئی لیاقت گیٹ پر پہنچی شرکاء نے قومی و جماعتی پرچم اٹھائے ہوئے تھے لیاقت گیٹ پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک اس وقت مشکل صورتحال سے گزر رہا ہے ملکی استحکام کے لئے ہر ہر شہری کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا جمہوریت کے مخالف نہیں لیکن موجودہ نظام میں عوام کو ان کے حقوق نہیں مل رہے اس پر نظر ثانی کی جائے دہشت گردی کے خلاف جنگ سے لے کر سیلاب متاثرین تک پاک فوج نے ملکی استحکام اور عوامی حقوق کے لئے مثالی کردارادا کیا ہے بھارت پاکستان میں پراکسی وار لڑرہا ہے بھارتی ناپاک عزائم کو ناکام بنائیں گے را کے تربیتی یافتہ لوگ پاکستان کو غیر مستحکم کر رہے ہیں بھارتی جنگی عزائم کے خلاف پاک فوج کے شانہ بشانہ ہیں سیلاب کی آڑ میں بلدیاتی انتخابات سے راہ فرار کی کوششیں شرمناک ہیں علامہ اورنگزیب فاروقی کی گرفتاری سے عوام اہلسنت میں اضطراب ہے علامہ فاروقی کی رہائی نہ ہوئی تو ملک بھر کی شاہراہیں جام کرسکتے ہیں وطن عزیز کے دفاع کے لئے پاک فوج کے شانہ بشانہ ہیں بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لیں گے بے داغ اور اچھی شہرت کے امیدوار سامنے لائیں گے بلدیاتی انتخابات میں کامیاب ہوگئے تو شہر کو ترقی یافتہ بنائیں گے ٹنڈوالہیار سندھ کے دیگر شہروں کے مقابل زیادہ پسماندہ ہے بلدیاتی انتخابات جیت کر شہر کا احساس محرومی دور کریں گے اس موقع پر مولانا عمران فتح ، مولانا کاشف حنفی ، مولانا صابر اختر ، مولانا اصغرتھیبو، مفتی کریم اللہ انقلابی ، کلیم اللہ خان ،حاجی ذیشان قائم خانی ، محمد اسحاق منگریو ودیگر علماء و اہلسنت رہنما بھی موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :