پاکستان نے اپنی معاشی ترقی اور استحکام کیلئے متعدد اہم اقدامات کئے ہیں، برطانیہ اقتصادی ترقی ،ہنرمندی کی تربیت ،مزید معاشی اقدامات اور چھوٹے کاروبار میں مزید سرمایہ کاری کے شعبو ں میں پاکستان کے ساتھ تعاون کی کوششیں کررہا ہے

برطانیہ کے بین الاقوامی ترقی کے وزیرڈیسمنڈ سوین کا بیان

ہفتہ 25 جولائی 2015 16:46

پاکستان نے اپنی معاشی ترقی اور استحکام کیلئے متعدد اہم اقدامات کئے ..

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 جولائی۔2015ء) برطانیہ کے بین الاقوامی ترقی کے وزیرڈیسمنڈ سوین نے کہا ہے کہ پاکستان نے اپنی معاشی ترقی اور استحکام کیلئے متعدد اہم اقدامات کئے ہیں۔پاکستان کے تین روزہ دورے کے اختتام پر ایک بیان میں انہوں نے توانائی کے شعبے میں بڑے پیمانے پر اصلاحات ،نجکاری اور حکومتی قرضے میں کمی کا خیرمقدم کیا،انہوں نے کہا کہ ٹیکس اصلاحات ملک کے خوشحال مستقبل کیلئے اشد ضروری ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ برطانیہ کا بین الاقوامی ترقی کا ادارہ اقتصادی ترقی ،ہنرمندی کی تربیت ،مزید معاشی اقدامات اور چھوٹے کاروبار میں مزید سرمایہ کاری کے شعبو ں میں پاکستان کے ساتھ تعاون کی کوششیں کررہا ہے۔دورے کے دوران برطانوی وزیر نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار، پنجاب کے وزیر اعلیٰ شہباز شریف اور تاجر رہنماؤں سے ملاقاتیں کی جن میں اقتصادی ترقی کے عمل کو تیز کرنے ،ٹیکس کا دائرہ بڑھانے اور غربت کے خاتمے پربات چیت کی گئی۔