لاہور : دہشت گردی نے عالم اسلام کا بہت زیادہ نقصان کیا ہے۔ میں نے انسداد دہشت گردی کو سائنس بنانے کے لئے 25 کتابیں تصنیف کیں جن کی رونمائی اسلام آباد میں ہو گی۔ پاکستان عوامی تحریک کے سر براہ ڈاکٹر طاہر القادری

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 25 جولائی 2015 17:29

لاہور :  دہشت گردی نے عالم اسلام کا بہت زیادہ نقصان کیا ہے۔ میں نے انسداد ..

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 25 جولائی 2015 ء) : پاکستان عوامی تحریک کے سر براہ ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا ہے کہ دہشتگردی پوری دنیا اور پورے عالم اسلام کا فتنہ ہے، دہشت گردی نے عالم اسلام کو بہت نقصان پہنچایا، انہوں نے کہا کہ میں ۵ سال میں انسداد دہشت گردی کو سائنس بنانے کے لئے پچیس کتابیں تصنیف کیں، کنٹینر کے عرصہ میں بھی وقت نکال کر میں یہ نصاب لکھتا رہا، ان کتابوں کی رونمائی اسلام آباد میں ہو گی، طاہر القادری کا کہنا تھا کہ کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کے شکار خاندانوں کی ایک فہرست بنائی جائے اور ٹارگٹ کلنگ کے شکار ہر گھر میں ایک فرد کو ملازمت دی جائے، ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی عوام دشمن پالسیوں کی مذمت کرتے ہیں۔

عوامی مسائل کا حل حکمرانوں کی ترجیحات میں شامل نہیں۔

(جاری ہے)

وفاقی اور پنجاب حکومت کی ترجیحات محض لوٹ مار ہے۔سیلاب سے نمٹنے کے لیے بجٹ ریلیز ہوا مگر کس کی جیب میں گیا ؟؟ پنجاب نے سیلاب کی روک تھام کے نام پر اربوں روپے کھائے۔ لیکن سیلاب سے نمٹنے کے لیے کوئی منصوبی بندی نہیں کی گئی۔سال ختم ہوا اور پھر سے سیلاب آ گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکمران جے آئی ٹی، کمیشن اور کمیٹیاں مطلب کی بناتے ہیں۔

اور اگر رپورٹ ان کے خلاف آ جائے تو رپورٹ حاصل نہیں کرنے دیتے۔ ہم آخری دم تک سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ذمہ داران کا تاقب کریں گے۔ یہ ظلم اور انصاف کی جنگ ہے جو انصاف ہی جیتے گا۔ پنجاب اور سندھ میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات سے متعلق انہوں نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن میں بھر پور حصہ لیں گے اور ملک بھر سے امیدوار کھڑے کریں گے۔