خراب موسم ، وزیراعلیٰ شہباز شریف کا ہیلی کاپٹر لیہ نہ اتر سکا، بستی ونڈاں موہلن میں ہنگامی لینڈنگ

وزیراعلیٰ کو دیکھ کر عوام بڑی تعداد میں اکٹھے ہو گئے، ’’شہباز شریف زندہ باد ، شیر آیا ‘‘ کے نعرے

ہفتہ 25 جولائی 2015 17:39

خراب موسم ، وزیراعلیٰ شہباز شریف کا ہیلی کاپٹر لیہ نہ اتر سکا، بستی ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 جولائی۔2015ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے جنوبی پنجاب کے ضلع لیہ کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کرنا تھا تاہم خراب موسم کے باعث ان کا ہیلی کاپٹر لیہ نہ اتر سکا اور پروگرام میں تبدیلی کی گئی اور خراب موسم کے باوجود وزیراعلیٰ نے راستے میں اتر کرمختلف مقامات کادورہ کیا اورصورتحال کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

ملتان واپس جاتے ہوئے وزیراعلیٰ کے ہیلی کاپٹرنے بستی ونڈاں موہلن میں ہنگامی لینڈنگ کی،جہاں شہبازشریف لوگوں میں گھل مل گئے۔ وزیراعلیٰ شہباز شریف کو دیکھ کر عوام بڑی تعداد میں اکٹھے ہو گئے اور انہوں نے مسرت کا اظہار کیا اور ’’شہباز شریف زندہ باد اور شیر آیا ‘‘ کے نعرے لگائے۔

متعلقہ عنوان :