بھارتی شہر گورداس پور میں علیحدگی پسند افراد کی فائرنگ ، 7 پولیس اہلکار جاں بحق

بھارتی وزیر اعظم نے ہنگامی اجلاس طلب کر لیا۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 27 جولائی 2015 11:08

بھارتی شہر گورداس پور میں علیحدگی پسند افراد کی فائرنگ ، 7 پولیس اہلکار ..

نئی دہلی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 27 جولائی 2015 ء) : بھارتی شہر گورداس پور میں مسلح افراد نے پولیس اسٹیشن پر حملہ کیا جس کے نتیے میں 7 پولیس اہلکار جاں بحق ہو گئے.

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق علیحدگی پسند گروہ نے فائرنگ کے بعد پولیس اسٹیشن میں موجود افراد کو بھی یر غمال بنا لیا . تاہم فائرنگ میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا جا چکا ہے. دوسری جانب بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے حالات کے پیش نظر ہنگامی اجلاس بھی طلب کر لیا ہے جبکہ بھارتی نے پاکستان سے متصل سرحد کی سکیورٹی بھی مزید سخت کر دی ہے.

متعلقہ عنوان :