اداکارہ سنی لیون کا بڑے اداکاروں کیساتھ فلم میں کام کی خواہش کا اظہار

پیر 27 جولائی 2015 11:39

اداکارہ سنی لیون کا بڑے اداکاروں کیساتھ فلم میں کام کی خواہش کا اظہار

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 جولائی۔2015ء) بالی ووڈ میں بے باک اداکاری اور بولڈ مناظر کی عکس بندی کے حوالے سے مشہور اداکارہ سنی لیون نے انڈسٹری کے بڑے اداکاروں کے ساتھ فلم میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق کینڈین نژاد بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون نے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز2012 میں ریلیز ہونے والی فلم”جسم 2“ سے کیا اور کئی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے تاہم اداکارہ کو اب تک انڈسٹری کے کسی بڑے نام کے ساتھ کام کرنے کا موقع نہیں مل سکا جس پرسنی لیوں نے کئی بار ملال بھی کیا۔

سنی لیون نے متعدد باربالی ووڈ کے حکمران خانز کے ساتھ فلموں میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے تاہم ایک بار پھر انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی مداح کے سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ ”بالی ووڈ کے سپر ہیروز کے ساتھ فلموں میں کام کرنا چاہتی ہوں“۔واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون اکشے کمار کی فلم”سنگھ از بلنگ“میں مختصر کردار میں نظر آئیں گی۔

متعلقہ عنوان :