ہالی ووڈ فلم” آنٹ مین“ کا باکس آفس میں پہلا نمبر

پیر 27 جولائی 2015 11:39

ہالی ووڈ فلم” آنٹ مین“ کا باکس آفس میں پہلا نمبر

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 جولائی۔2015ء)ہالی ووڈ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران فلم” آنٹ مین “ ساڑھے دس کروڑ ڈالر کا بزنس کر کے سرفہرست رہی۔

(جاری ہے)

مارول اسٹوڈیو کی پیش کش آنٹ مین گزشتہ ختم ہونے والے ہفتے کے دوران دس کروڑ اکسٹھ لاکھ ڈالر کے بزنس کے ساتھ آگے رہی۔ فلم پکسلز دوکروڑ چالیس لاکھ ڈالر کا کاروبار کرنے میں کامیاب ہوئی۔ فلم منینز ٹرین ریک اور ساوٴتھ پا تیسرے، چوتھے اور پانچویں نمبر پر آئیں۔