ایک روزہ کرکٹ میں ایک سال کے دوران سب سے زیادہ 80 سنچریاں بنے کا نیا عالمی ریکارڈ قائم ہو گیا

پیر 27 جولائی 2015 12:03

ایک روزہ کرکٹ میں ایک سال کے دوران سب سے زیادہ 80 سنچریاں بنے کا نیا عالمی ..

ہمبنٹوٹا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 جولائی۔2015ء) ایک روزہ کرکٹ میں ایک سال کے دوران سب سے زیادہ 80 سنچریاں بنے کا نیا عالمی ریکارڈ قائم ہو گیا میڈیا رپورٹ کیمطابق ایک روزہ کرکٹ کی تاریخ میں اب تک سب سے زیادہ سنچریاں 2014 میں بنیں جب بلے بازوں نے 79 بار 100 کا ہندسہ پار کرنے کا اعزاز حاصل کیا لیکن کشال سلوا کی سنچری کے ساتھ 2015 میں یہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ۔

رواں سال اب تک بلے باز باوٴلرز کی خوب درگت بناتے ہوئے 80 بار سنچریاں اسکور کر چکے ہیں جبکہ ابھی سال کے کم از کم پانچ ماہ باقی ہیں اس لیے توقع ہے کہ پہلی مرتبہ کسی سال میں 100 سنچریاں بھی بن سکتی ہیں دوسری جانب میچ میں پاکستان نے بدترین باوٴلنگ کا نیا ریکارڈ قائم کردیا۔میچ کے دوران پاکستان کے چار باوٴلرز محمد عرفان، انور علی، راحت علی اور یاسر شاہ نے 70 سے زائد رنز دئیے راحت نے، عرفان اور یاسر 73 جبکہ انور نے 71 رنز کی پٹائی برداشت کی۔

(جاری ہے)

یہ ایک روزہ کرکٹ کی تاریخ میں پہلا موقع ہے کہ پاکستان کے چار باوٴلرز نے 70 سے زائد رنز دئیے ۔میچ میں سری لنکا نے 369 رنز کا مجموعہ اسکور بورڈ پر سجایا جو سری لنکا کا ایک روزہ کرکٹ میں پاکستان کے خلاف سب سے بڑا مجموعہ ہے پاکستان کے خلاف ایک روزہ کرکٹ میں سب سے زیادہ سے رنز بنانے کا اعزاز جنوبی افریقہ کو حاصل ہے جس نے 2007 میں سنچورین کے مقام پر 392 رنز بنا کر یہ اعزاز حاصل کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :