سابق صدر پرویز مشرف بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے تعلیمی نصاب کی 6عظیم شخصیات میں شامل

پیر 27 جولائی 2015 12:45

سابق صدر پرویز مشرف بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے تعلیمی نصاب کی 6عظیم ..

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 جولائی۔2015ء) سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کو بھارت کی ریاست مدھیہ پردیش کے محکمہ تعلیم نے سکول کے نصاب میں 6عظیم شخصیات میں شامل کردیا ہے جس پر بھارتی انتہا پسند تنظیم شیوسینا نے شدید اعتراض کرکے مشرف کا نام فہرست سے نکالنے کا مطالبہ کردیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے محکمہ تعلیم نے سکول کے نصاب میں چھ عظیم شخصیات میں سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کا نام بھی شامل کردیا ہے۔

تیسری جماعت کی کتاب میں پرویز مشرف کا نام نمایاں شخصیات میں شامل کیا گیا ہے اور ان کی تصویر بھی شائع کی گئی ہے۔ اس کتاب کے مصنف پنکج جین اور ناشر کائنزی اس کے پبلشر ہیں۔ دوسری جانب بھارتی میڈیا کی اطلاعات کے مطابق بھارتی انتہا پسند ہندو تنظیموں نے پرویز مشرف کا نام چھ عظیم شخصیات کی فہرست میں شامل کرنے پر شدید اعتراض کیا ہے اور ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پرویز مشرف کا نام نصاب سے خارج کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :