فلم ”باجی راؤ مستانی “ دسمبر میں سینما گھروں میں قیامت ڈھائے گی

پیر 27 جولائی 2015 13:11

فلم ”باجی راؤ مستانی “ دسمبر میں سینما گھروں میں قیامت ڈھائے گی

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 جولائی۔2015ء) بالی وڈ ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کی نئی فلم ”باجی راؤ مستانی “ دسمبر میں سینما گھروں میں قیامت ڈھائے گی۔

(جاری ہے)

رام لیلا کے بعد سنجے بھنسالی لیکر آرہے ہیں ایک اور تاریخی فلم باجی راؤ مستانی ،فلم میں مرکزی کردار دیپیکا پڈوکون ،پریانکا چوپڑا اور رنویر سنگھ نے ادا کیا ہے،فلم کی کہانی بھارتی سپہ سالار پشوا باجی راؤ کے گرد گھومتی ہے،،جو حقیقی جنگ کے ساتھ ساتھ محبت کی جنگ بھی کود پڑتا ہے،فلم باجی راؤ مستانی کے پہلے ٹریلر نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچادیا ہے،ہرطرف باجی راؤ کی دھوم ہے،فلم دسمبر میں سینما گھروں میں قیامت ڈھائے گی۔

متعلقہ عنوان :