سکھر میں ود ہولڈنگ ٹیکس کیخلاف ہڑتال کی حمایت کا اعلان
عمر جمشید پیر 27 جولائی 2015 13:14
سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 جولائی۔2015ء )آل پاکستان انجمن تاجران سندھ کے نائب صدر، سکھر اسمال ٹریڈرز کے صدر حاجی محمد جاوید میمن نے بینک ٹرانزیکشن پر 0.3 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس عائد کرنے کے خلاف آل پاکستان انجمن تاجران کی جانب سے دی جانیوالی 5اگست کی ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال کی حمایت کا اعلان کردیا۔یہ فیصلہ تاجر سیکریٹریٹ گولڈ سینٹر صرافہ بازار میں تاجروں کے منعقدہ اجلاس میں کیا گیا۔
جس میں حاجی غلام شبیر بھٹو، عبدالستار راجپوت، شکیل قریشی، پرویز چنہ، شریف ڈاڈا، بابو فاروقی، رئیس قریشی، قادر شیوانی، ذاکر بندھانی، محمد محسن،احسان بندھانی، صداقت خان و دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حاجی محمد جاوید میمن کا کہنا تھا کہ سکھر کی تاجر برادری آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر خالد پرویز، سیکریٹری جنرل عبدالرزاق ببر، عتیق میر کی قیادت میں متحد ہے اور ان کی جانب سے دی جانیوالی ہر قسم کی کال کی سکھر اسمال ٹریڈرز بھرپور حمایت کرتی ہے۔(جاری ہے)
مزید تجارتی خبریں
-
برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان
-
موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ
-
ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ
-
موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 121 فیصد کا نمایاں اضافہ
-
برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.