سری لنکا کے خلاف پانچویں ون ڈے میں بدترین شکست قومی ٹیم کی چیمپئنز ٹرافی تک رسائی خطرے میں پڑ گئی

پیر 27 جولائی 2015 13:16

سری لنکا کے خلاف پانچویں ون ڈے میں بدترین شکست قومی ٹیم کی چیمپئنز ٹرافی ..

ہمنٹوٹا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 جولائی۔2015ء) سری لنکا کے خلاف پانچویں ون ڈے میں بدترین شکست کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی تک رسائی خطرے میں پڑ گئی۔ اگرچہ پاکستان ٹیم آئی سی سی رینکنگ میں ویسٹ انڈیز سے ایک درجہ آگے ہے یعنی آٹھویں نمبر پر ہے تاہم گرین شرٹس اور کالی آندھی کے پوائنٹس میں زیادہ فرق نہیں۔ پاکستانی ٹیم 89.74پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں جبکہ ویسٹ انڈیز 88.04 پوائنٹس کے ساتھ نویں نمبر پر موجود ہے۔

(جاری ہے)

آخری میچ میں شکست کے بعد پاکستان دو قیمتی پوائنٹس سے محروم ہوگیا ہے۔ ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ اپنی ٹیم کو چیمپئنز ٹرافی تک رسائی دلوانے کے لئے متعدد کرکٹ بورڈز سے رابطے میں ہے اور باہمی سیریز کے لئے کوششیں کررہا ہے جب کہ پاکستان بورڈ نے زمبابوے میں سہ ملکی سیریز موخر کرکے اپنے لئے یہ راستہ بھی بند کردیا ہے۔ ویسٹ انڈیز کی کسی بھی دوسری بڑی ٹیم کے ساتھ ممکنہ سیریز میں فتح اسے چیمپئنز ٹرافی تک پہنچا دے گی جبکہ گرین شرٹس پہلی بار اس میگا ایونٹ میں شرکت سے محروم رہے گی۔