ورلڈ جونیئر سکواش چیمپئین شپ، عباس شوکت دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے

پیر 27 جولائی 2015 13:16

ورلڈ جونیئر سکواش چیمپئین شپ، عباس شوکت دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے

آئند ہوون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 جولائی۔2015ء) نیدرلینڈ کے شہر آئند ہوون میں شروع ہونے والی ورلڈ جونیر سکواش چیمپئین شپ کے پہلے روز 24 مقابلے ہوئے۔

(جاری ہے)

پاکستان کے عباس شوکت نے یوکرائن کے پوگرے بنیاک کو سٹریٹ سیٹس 11-4، 11-8 اور 11-7 سے شکست دی اور دوسرے راؤنڈ کی لئے کوالیفائی کر لیا۔ پاکستان کے اسرار احمد، عاصم خان، احسن ایاز، اور طیب اسلم بلا مقابلہ دوسرے راؤنڈ میں داخل ہوئے۔ پاکستانی 7 رکنی وفد میں 5 کھلاڑٰی، ایک کوچ اور ایک مینجر شامل ہے۔