فرانس ،خواتین کی سائیکل ریس میں اینا بریگن نے کامیابی حاصل کر لی

پیر 27 جولائی 2015 13:18

فرانس ،خواتین کی سائیکل ریس میں اینا بریگن نے کامیابی حاصل کر لی

فرانس (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 جولائی۔2015ء ) فرانس میں ہونے والی خواتین سائیکل ریس ہالینڈ کی اینا بریگن نے جیت لی۔ بارش کی وجہ سے کئی رائڈرز کی سائیکل ٹریک سے پھسل بھی گئی ، خواتین سائیکل ریس میں دنیا بھر سے نامور رائیڈرز نے اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے۔

(جاری ہے)

بارش اور گیلے ٹریک کے باوجود سائیکلسٹس کا جوش و جذبہ کم نہ پڑا اور سب نے ایک دوسرے سے آگے نکلنے کیلئے خوب زور لگایا۔ اس کوشش میں کچھ رائڈرز نے کامیابی سے فنش لائن عبور کی تو کچھ گیلے ٹریک کی وجہ سے حادثے کا شکار ہو گئیں۔ ریس میں ہالینڈ کی اینا بریگن نے ساتھی رائیڈرز کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پہلی پوزیشن پر قبضہ جمایا۔