سپیشل اولمپکس، رنگا رنگ تقریب میں ورلڈ گیمز کا افتتاح
پیر 27 جولائی 2015 13:18
لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 جولائی۔2015ء) سپیشل اولمپکس ورلڈ گیمز رنگارنگ تقریب کے بعد لاس اینجلس میں شروع ہوگئے۔ امریکا کی خاتون اول مشعل اوباما نے کھیلوں کا باضابطہ افتتاح کیا، دنیا بھر سے آئے ہوئے کھلاڑیوں نے مارچ پاسٹ کیا، کھیلوں کی شمع روشن کی گئی اور نامورگلوکاروں نے فن کا مظاہرہ کیا۔افتتاحی تقریب لاس اینجلس میموریل کلوزیم میں منعقد ہوئی جو تقریبا تین گھنٹے جاری رہی، یہ وہی اسٹیڈیم ہے جہاں دو بار اولمپکس مقابلوں کی افتتاحی تقریبات کا بھی انعقاد ہو چکا ہے، سپیشل اولمپکس کی افتتاحی تقریب دیکھنے کے لیے60 ہزار سے زائد شائقین اوردنیاکے165 ممالک سے دس ہزار سے زیادہ کھلاڑی اور آفیشلزاسٹیڈیم میں موجود تھے۔
مشعل اوباما نے اسپیشل اولمپکس کا باضابطہ افتتاح کرتے ہوئے کہاکہ ان کھیلوں کے انعقاد کا بڑا مقصد اتفاق و اتحاد ہے۔(جاری ہے)
انھوں نے کہاکہ اسپیشل اولمپکس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ ہم سب ایک ہیں ساری دنیا میں موجود اور اسٹیڈیم میں ان کھیلوں میں شرکت کے لیے آنے والے کھلاڑیوں پر انھیں اور ان کے شوہر باراک اوباما کو بلاشبہ فخر ہے۔ لاس اینجلس کے میئرسمیت اسپیشل اولمپکس ورلڈ گیمز شروع کروانے والے جان ایف ایف کینیڈی کے بیٹے اور بیٹی سمیت دیگر مقررین نے دنیا بھر سے آئے ہوئے اسپیشل کھلاڑیوں کو لاس اینجلس میں خوش ا?مدید کہتے ہوئے کہا کہ ان کھیلوں میں جہاں اسپیشل کھلاڑیوں کو کھیلنے کا موقع ملے گا وہیں انھیں جینے کا بھی ایک نیا حوصلہ اور جذبہ ملے گا،لاس ایجلس تمام کھلاڑیوں کے لیے ایک گھر کی مانند ہے اور انھیں یقین ہے کہ اسپیشل کھلاڑی ان کھیلوں میں دوستی کے رشتے مضبوط کریں گے، ممتازگلوکار سٹیو ونڈر نے کہاکہ فکری معذورکھلاڑی ساری دنیا کے لیے اسپیشل ہیں اور انھیں فخرہے کہ وہ ان کھلاڑیوں کے درمیان موجود ہیں۔
افتتاحی تقریب کی خاص بات دنیا بھر کے اسپیشل کھلاڑیوں کا مارچ پاسٹ رہا، میزبان امریکاکا دستہ ان کھیلوں میں شرکت کرنے والا سب سے بڑا دستہ ہے جس میں 491 کھلاڑی اور آفیشلز شریک تھے، دستوں کی اسٹیڈیم میں آمد پر موجود تماشائیوں نے انھیں بھرپورداد دی ،ان کھیلوں میں شریک پاکستانی دستے نے بھی مارچ پاسٹ میں شرکت کی۔افتتاحی تقریب میں شریک قومی دستے کے کھلاڑی بہت خوش دکھائی دیے،اس موقع پر اسپیشل اولمپکس کی مشعل روشن کی گئی اور ا?تشبازی کا شاندار مظاہرہ بھی کیا گیا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
ماشا یونائیٹڈ فٹ بال ٹیم نیشنل چیلنج کپ میں شرکت کرے گی،رانا اشرف خان
-
بیڈمنٹن کا سمر کیمپ 15 جون سے شروع ہو گا
-
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024ء میں پاک بھارت میچ نو جوان کو نیویارک میں ہوگا
-
دبئی ایئر پورٹ پر 3 دن تک پھنسے 4 سابق پاکستانی کرکٹرز امریکا پہنچ گئے
-
جس بھروسے کے ساتھ مجھے واپس لایا گیا ہے اس پر پورا اترنے کا پریشر ہے، محمد عامر
-
ویمن ون ڈے سیریز؛ پاک ویسٹ انڈیزٹیموں کا کراچی میں ٹریننگ سیشن
-
پاکستان اورویسٹ انڈیزکی ویمن ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا دوسرا میچ (کل)کھیلا جائے گا
-
’دی روک‘ نے اپنی ڈبلیو ڈبلیو ای میں واپسی سے 9 ملین ڈالرز سے زیادہ کی کمائی کرلی
-
شعیب اختر نے اپنی مالی کامیابی کا راز بتا دیا
-
محمد عامر نے پاکستان کرکٹ میں واپسی میں سہولت کاری کا کریڈٹ شاہین آفریدی کو دیدیا
-
علیم ڈار 25 سال ذمہ داریاں نبھانے والے دنیائے کرکٹ کے پہلے امپائر بن گئے
-
شاہین آفریدی کو غلط طریقے سے کپتان کے عہدے سے ہٹایا گیا : رمیز راجہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.