اداکارہ ثناء کو دو نجی ٹی وی چینلز کی جانب سے مارننگ شو میں میزبانی کی پیشکش

پیر 27 جولائی 2015 13:29

اداکارہ ثناء کو دو نجی ٹی وی چینلز کی جانب سے مارننگ شو میں میزبانی ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 جولائی۔2015ء) اداکارہ ثناء کو دو نجی ٹی وی چینلز کی جانب سے مارننگ شو کی پیشکش ہوئی ہے تاہم اداکارہ ثناء نے سوچنے کے لئے تین روز کا وقت مانگ لیا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ فلمسٹار ثناء کو دو نجی ٹی وی چینلز نے اپنے مارننگ شو میں میزبانی کی پیشکش کی تھی جس پر ثناء نے دونوں ٹی وی چینلز سے تین روز کی مہلت لے کر اپنے دوستوں سے مشورے شروع کر دیئے ہیں ۔ توقع کی جا رہی ہے کہ ان کا کسی ایک ٹی وی چینل سے معاہدہ طے پا جائیگا ۔