اداکار ہمایوں سعید 44 برس کے ہو گئے

پیر 27 جولائی 2015 13:39

اداکار ہمایوں سعید 44 برس کے ہو گئے

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 جولائی۔2015ء) فلم اور ٹی وی کے نامور اداکار ہمایوں سعید 44 برس کے ہو گئے ۔ سوشل میڈیا کے مطابق ہمایوں سعید27جولائی 1971ء کو کراچی میں پیدا ہوئے اور 1996ء میں پہلی مرتبہ پی ٹی وی کے ڈرامے سے اداکار ی کر کے اپنے فنی کیریئر کا آغاز کیا اوربعد ازاں متعدد ڈرامہ سیریل میں کام کرنے لگے اورآج وہ ٹی وی کے سپر سٹار اداکار تصور کیے جاتے ہیں ۔

(جاری ہے)

ٹی وی کے علاوہ انہوں نے فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے ۔عیدا لفطر پر ان کی فلم” بن روئے “ریلیزہوئی اور رواں ماہ کے آخرمیں ان کی ایک اور فلم ”جوانی پھر نہیں آئے گی “نمائش کیلئے پیش کی جائے گی ۔ اداکار ہمایوں سعید نے گزشتہ روز اپنی سالگرہ کراچی میں منائی ۔