Live Updates

عمران خان کا جہانگیر ترین اور حامد خان کے درمیان اختلافات کو ختم کرنے کیلئے دونوں رہنماؤں سے ملاقات کا فیصلہ

پیر 27 جولائی 2015 13:49

عمران خان کا جہانگیر ترین اور حامد خان کے درمیان اختلافات کو ختم کرنے ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 جولائی۔2015ء) تحریک انصاف کے سنٹرل آرگنائزر جہانگیر ترین اور حامد خان کے درمیان اختلافات کو ختم کرنے کیلئے عمران خان نے دونوں رہنماؤں سے ملاقات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پیر کے روز تحریک انصاف کے ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی سینٹرل آرگنائزر جہانگیر ترین اور تحریک انصاف کے وکیل اور سابق پارٹی الیکشن کمشنر حامد خان کے درمیان اختلافات شدت اختیار کر گئے کیونکہ جہانگیر ترین کے کہنے پر حامد خان کو پارٹی الیکشن کمشنر کے عہدے سے ہٹایا گیا اور پھر جہانگیر ترین کے ہی کہنے پر حامد خان کی جگہ حفیظ پیرزادہ کو جوڈیشل کمیشن میں تحریک انصاف کا موقف پیش کرنے کیلئے لایا گیا لیکن جونہی جوڈیشل کمیشن کا نتیجہ تحریک انصاف کے برعکس آیا تو پھر حامد خان جہانگیر ترین کے خلاف میڈیا کے سامنے پھٹ پڑے جن میں انہوں نے جودیشل کمیشن کا تحریک انصاف کے برعکس فیصلے کا سارا ملبہ جہانگیر ترین پر ڈال دیا۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ حامد خان کو عمران خان سمیت مختلف پارٹی کے رہنماؤں کی جانب سے میڈیا پر بات کرنے سے منع کیا گیا تھا تاکہ پارٹی کی ساتھ کو متاثر ہونے سے بچایا جا سکے لیکن اب پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے آخر کار خود فیصلہ کیا ہے کہ وہ جہانگیر ترین اور حامد خان کے درمیان اختلافات کو ختم کرنے کیلئے ان سے ملاقاتیں کرینگے اور دونوں کے درمیان غلط فہمیوں کے نتیجے میں پیدا ہو نے والی خلیج کو ختم کریں گے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات