ورلڈ جونیئر سکواش ، پاکستان کے عاصم خان اور طیب علی تیسرے رائونڈ میں پہنچ گئے

پیر 27 جولائی 2015 13:56

ورلڈ جونیئر سکواش ، پاکستان کے عاصم خان اور طیب علی تیسرے رائونڈ میں ..

آئنڈ ہوون (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار27جولائی۔2015ء) ورلڈ جونیر سکواش چیمپین شپ دوہزار پندرہ کے رائونڈ ٹو میں پاکستان کے عاصم خان اور طیب علی کامیاب رہے جبکہ احسن ایاز اور عباس شوکت کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔

(جاری ہے)

نیدرلینڈ کے شہر آئنڈ ہوون میں جاری ورلڈ جونیر سکواش چیمپین شپ میں پاکستان کے عاصم خان نے میکسیکو کے جورگ گومیز کو 11-9، 11-7 اور 11-6 سے شکست دیکر رائونڈ تھری کیلئے کوالیفائی کر لیا ۔ طیب اسلم نے وزیول لووبوائے کو سخت مقابلے میں 11-8، 11-9 اور 11-9 سے شکست سے دوچار کیا ۔ پاکستان کے احسن ایاز اور عباس شوکت کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ۔ ورلڈ جونیر سکواش چیمپین شپ میں راؤنڈ تھری کے مقابلے آج نیدرلینڈ میں کھیلے جائیں گے ۔