عید ملن کپ ہارس ریس فیورٹ ہنی نے جیت لی

پیر 27 جولائی 2015 14:00

عید ملن کپ ہارس ریس فیورٹ ہنی نے جیت لی

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 جولائی۔2015ء) کراچی میں شدید بارشوں کے باوجود عید ملن کپ ہارس ریس بھرپور انداز میں ہو ئی جو فیورٹ گھوڑوں کے نام رہی۔ کراچی ریس کلب پر عید ملن کپ ہارس ریسنگ ایونٹ منعقد کیا گیا جس میں بارش کے موسم میں بھی جوکیز اور فیورٹ گھوڑوں نے بھرپور پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔ عید ملن کپ فیورٹ ہنی کوئن نامی گھوڑے نے جیتا۔

(جاری ہے)

فاتح گھوڑے کے جوکی سہیل احمد پانچ فرلانگ پر مشتمل ریس جیت کر خوش دکھائی دئیے۔ عید ملن کپ ریس کے علاوہ بھی تین ریسیں منعقد کی گئیں جنہیں جیتنے والے اپنی فتح پر خوشی سے پھولے نہیں سما رہے تھے۔ پہلی ریس نیم ٹری ، دوسری روبئی جبکہ تیسری ریس لے کوسٹے نامی گھوڑے کے نام رہی۔ اتوار کے روز رم جھم برستی بارش میں منعقد ہونے والی ان ریسوں میں شائقین کی بڑی تعداد بھی موجود تھی جو اپنوں فیورٹ گھوڑوں کی حوصلہ افزائی کرتے نظر آئے۔