محمد عامر کو قومی ٹیم میں شمولیت کیلیے گرین سگنل مل گیا
پیر 27 جولائی 2015 14:05
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 جولائی۔2015ء) محمد عامر کو قومی ٹیم میں شمولیت کیلیے گرین سگنل مل گیا، چیئرمین پی سی بی شہریار خان کا کہنا ہے کہ پیسر نے بحالی پروگرام میں شرکت کے بعد آئی سی سی کو بھی اپنے رویے سے مطمئن کیا ہے۔
(جاری ہے)
ڈومیسٹک گریڈ ٹو مقابلوں میں انھوں نے اچھی کارکردگی دکھائی، ستمبر سے فرسٹ کلاس کرکٹ میں بھی ایکشن میں نظر آئینگے، وہاں بھی اپنے کھیل سے متاثر کیا تو کوئی وجہ نہیں کہ انھیں قومی ٹیم میں شامل نہ کیا جائے، ہر کوئی ان کی انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کا منتظر ہے۔
چیئرمین نے کہا کہ سلمان بٹ اور محمد آصف کا معاملہ آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ کے کورٹ میں ہے، حکام سلمان کے اعترافی بیانات پر مطمئن نہیں اور خود بات کرکے تسلی کرنا چاہتے ہیں کہ انھوں نے واقعی اپنی غلطی تسلیم کرلی اور اس پر نادم بھی ہیں، محمد آصف کو بھی اسی طریقہ کار سے گزرنا ہوگا، آئی سی سی سے کلیئر ہوجائیں تو ڈومیسٹک کرکٹ کی اجازت دینے میں ہمیں بھی کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
کھلاڑیوں کی انجریز کا ذمہ دار کاکول فٹنس کیمپ نہیں : بابر اعظم
-
بھارت کیخلاف کراٹے کومبیٹ جیتنے والے شاہ زیب رند پر انعامات کی بارش
-
بابر اعظم نے ٹیم بانڈنگ کے حوالے سے غلط تاثر کو مسترد کردیا
-
نازش جہانگیر نے بابر اعظم کے معاملے پر خود سے منسوب سخت بیان کی تردید کردی
-
گیل مونفلس میڈرڈ اوپن ٹینس مینز سنگلز کےابتدائی رائونڈ میں ہار کر باہر ہوگئے
-
چوتھے ٹی ٹونٹی میں رنز کے انبار لگنے کا امکان
-
کیا محمد رضوان آئرلینڈ جائیں گے؟ بابر اعظم نے بتا دیا
-
انٹرنیشنل کرکٹ میں شکست کو سرپرائز نہیں کہہ سکتے، شاداب خان
-
ٹی 20 سیریز:پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں جمعہ کومدمقابل ہوں گی
-
پاکستان ماسٹرٹین پن بالنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگا
-
دوپاکستانی بھائی قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے ناک آٹ مرحلے میں پہنچ گئے
-
اعظم خان اور محمد رضوان کے بعد ایک اور پاکستانی کھلاڑی زخمی ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.