Live Updates

اسلام آباد : وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس ، پی ٹی آئی کے اراکین کو ڈی سیٹ کرنے پر وزیر اعظم نے مشورہ طلب کر لیا۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 27 جولائی 2015 14:05

اسلام آباد : وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس ، پی ٹی آئی ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 27 جولائی 2015 ء) :وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس ہوا . اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار، وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید، انوشے رحمان سمیت دیگر وفاقی وزرا نے شرکت کی. اجلاس میں ملک بھر میں جاری سیلابی صورتحال اور امدادی کارروائیوں کو جائزہ لیا گیا .

(جاری ہے)

جبکہ انکوائری کمیشن کی رپورٹ آنے کے بعد حکومتی حکمت عملی پر بھی غور کیا گیا. اجلاس میں وزیر اعظم نے جے یو آئی اور ایم کیو ایم کی جانب سے پی ٹی آئی اراکین کو ڈی سیٹ کرنے کی تحاریک پر پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کی. جس پر اکثریت نے موقف دیا کہ پی ٹی آئی اراکین کو ڈی سیٹ کر کے نیا بحران شروع نہیں کرنا چاہئیے بلکہ قومی اور ملکی مسائل پر توجہ دینی چاہئیے.

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات