لاہور ہائی کورٹ نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے خلاف غداری کے مقدمے کے اندراج کی درخواست پر سماعت کے لیے فل بنچ تشکیل دے دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 27 جولائی 2015 14:42

لاہور ہائی کورٹ نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے خلاف غداری کے مقدمے ..

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 27 جولائی 2015 ء) : لاہور ہائی کورٹ نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست کی سماعت کے لیے فل بنچ تشکیل دے دیا ہے. تفصیلات کے مطابق بنچ جسٹس مظاہر علی کی سربراہی میں درخواست کی سماعت کرے گا جبکہ بنچ میں جسٹس مظہر اقبال اور جسٹس ارم سجاد گل بھی شامل ہوں گے.

(جاری ہے)

درخواست گزار نے عدالت میں دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ الطاف حسین نے پاک فوج، رینجرز اور پاکستان کے دیگر سکیورٹی اداروں کے خلاف نا زیبا الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے بے بنیاد پراپیگنڈہ کر کے سکیورٹی اداروں کو بد نام کرنے کی کوشش کی ہے جو کہ بغاوت کے زمرے میں آتا ہے.

متحہد کے رہنماؤں نے بھی الطاف حسین کی اس تقریر اور سکیورٹی اداروں کے خلاف بیان بازی کی حمایت کی لہٰذا الطاف حسین اور متحدہ کے 10 رہنماؤں کے خلاف آرٹیکل 10 کے تحت مقدمہ درج کیا جائے.