پاکستان اورسری لنکاکی ٹیموں کے مابین کھیلی جانیوالی سیریز میں محمدحفیظ نے سب سے زیادہ رنزبنائے

پیر 27 جولائی 2015 14:49

پاکستان اورسری لنکاکی ٹیموں کے مابین کھیلی جانیوالی سیریز میں محمدحفیظ ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 جولائی۔2015ء)پاکستان اورسری لنکاکی ٹیموں کے مابین کھیلی جانیوالی سیریزمیں محمدحفیظ نے سب سے زیادہ رنزبنائے۔ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان کے محمد حفیظ نے 5میچوں کی5اننگزمیں54.60کی اوسط سے273رنزبنائے جن میں ایک سنچری اور2نصف سنچریاں شامل ہیں انکازیادہ سے زیادہ انفرادی سکور 103 رنز ہے۔ دوسرے نمبرپرسری لنکاکے کوسل پریرانے5میچوں کی5اننگزمیں46کی اوسط سے23رنزبنائے جن میں ایک سنچری اور ایک نصف سنچری شامل ہے انکازیادہ سے زیادہ انفرادی سکور116رنزہے۔

(جاری ہے)

تیسرے نمبرپرقومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہرعلی نے5میچوں کی5اننگزمیں43.40کی اوسط سے217رنزبنائے جن میں ایک نصف سنچری شامل ہے انکازیادہ سے زیادہ انفرادی سکور79رنزہے۔چوتھے نمبرپرپاکستان کے احمدشہزادنے5میچوں کی5اننگزمیں43.20کی اوسط سے 216رنزبنائے جن میں ایک نصف سنچری شامل ہے انکازیادہ سے زیادہ انفرادی سکور95رنز ہے۔پانچویں نمبرپرسری لنکاکے تلکارتنے دلشان نے5میچوں کی 5 اننگز میں42.20کی اوسط سے211رنزبنائے جن میں2 نصف سنچریاں شامل ہیں انکازیادہ سے زیادہ انفرادی سکور62رنز ہے۔