سلمان خان نے 1993 ممبئی بم دھماکوں کے ملزم کے بھائی یعقوب میمن سے متعلق اپنی ٹوئٹس واپس لیتے ہوئے غیر مشروط معافی مانگ لی

پیر 27 جولائی 2015 15:03

سلمان خان نے 1993 ممبئی بم دھماکوں کے ملزم کے بھائی یعقوب میمن سے متعلق ..

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 جولائی۔2015ء)بالی وڈ سپر سٹار سلمان خان نے 1993 ممبئی بم دھماکوں کے ملزم کے بھائی یعقوب میمن سے متعلق اپنی ٹوئٹس واپس لیتے ہوئے غیر مشروط معافی مانگ لی۔سلمان خان نے اتوار کو ٹوئٹر پر پیغامات میں یعقوب میمن کو بے گناہ قرار دیتے ہوئے دھماکوں کے اصل ذمہ دار ٹائیگر میمن کو گرفتار کر کے پھانسی دینے کا مطالبہ کیا تھاسلمان کے مطابق ایک بے گناہ شخص کو قتل کرنا پوری انسانیت کے قتل کے مترادف ہے ‘ٹائیگر کو پکڑا جائے اور پھانسی دی جائے۔

(جاری ہے)

بھارتی حکام کے مطابق ممبئی بم دھماکوں کے پیچھے ٹائیگر میمن سمیت داوٴد ابراہیم اور اس کا بھائی 19 ابراہیم ملوث ہیں بالی وڈ اسٹار نے ٹائیگر میمن کو لومٹری قرار دیتے ہوئے بھائی کی سزائے موت پر خاموش رہنے پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایاسلمان خان کی ٹوئٹس پر بھارت کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور سلمان کے والد سلیم خان نے سخت ردعمل ظاہر کیا۔سلیم نے اپنے بیٹے کی ٹوئٹس کو بے معنی قرار دیا ‘ بی جے پی نے ان سے اپنا بیان واپس لینے کا مطالبہ کیابی جے پی کے ممبئی یونٹ نے سلمان کی رہائش گاہ کے باہر احتجاج کرتے ہوئے ہٹ اینڈ رن کیس میں ان کی ضمانت منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا۔