پیرمحل، موٹرسائیکلوں کے مختلف حادثات ،خواتین بچوں سمیت 22افراد زخمی

پیر 27 جولائی 2015 16:07

پیرمحل (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 جولائی۔2015ء) موٹرسائیکلوں کے مختلف حادثات میں خواتین بچوں سمیت 22افراد شدید زخمی لڑائی کے مختلف واقعات میں دوخواتین سمیت چار افراد شدیدز خمی تفصیل کے مطابق سڑک کے مختلف حادثات میں خواتین بچوں سمیت 22افراد جن میں چک نمبر719گ ب کے رہائشی ماجد ، عمران پسران سیف ، رضیہ دختر سیف ،بلال ولد واجد منصب ولد اختر ،عامر ولد محمد منشاء ،عمران ولد منصب ، رضیہ زوجہ منصب چک نمبر323گ ب کا رہائشی جہانزیب ولد خالدمحمود ، شہباز ولد لیاقت ساکن 329گ ب ،محمود ولد امین ، چک نمبر674/15گ ب کے رہائشی منیر احمد ولد محمد شفیع ، عدیل ولد فقیر محمد ،بلقیس زوجہ یوسف ، اڈابڈھن موڑ کی نسیم بی بی زوجہ جاوید ، چک نمبر330گ ب صابر ولد اسماعیل ، غلام شبیرولد کمیر ،محمد اقبال ولد تاج محمد ساکنان چک469گ ب ، پرویز ولد احمد سی پلاٹ خانجوان ، طیب ولد حنیف اپر کالونی ، انوارالحق ولد محمد انور درگاہی پور تھانہ اروتی ،مدثر ولد اقبال ساکن حویلی بہادر شاہ شدید زخمی ہوگئے زخمیوں کو سول ہسپتال اور آرایچ سی اروتی میں طبی امد اد دی گئی لڑائی کے مختلف واقعات میں دوخواتین سمیت چار افراد شدیدز خمی چک نمبر680/21کے رہائشی محمد سلیم ولد محمد رمضان ، محمد عثمان عامر ولد حبیب اللہ حارث آباد کی رہائشی رشید بی بی جبکہ لوئر کالونی کی رہائشی عنایت فاطمہ دختر محمد شاہد زخمی ہوگئے زخمیوں کو سول ہسپتال میں طبی امد اد دی گئی ۔

متعلقہ عنوان :