بھارت نے دہشت گردی کے حملے کے بعد پاکستان سے کرکٹ سیریز نہ کھیلنے کی دھمکی دے دی

muhammad ali محمد علی پیر 27 جولائی 2015 18:42

بھارت نے دہشت گردی کے حملے کے بعد پاکستان سے کرکٹ سیریز نہ کھیلنے کی ..

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 27 جولائی 2015 ء) بھارت نے دہشت گردی کے حملے کے بعد پاکستان سے کرکٹ سیریز نہ کھیلنے کی دھمکی دے دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری نے پاک بھارت کرکٹ سیریز نہ ہونے کی دھمکی دے دی ہے۔

(جاری ہے)

بھارت کے شہر گرداس پور میں ہونے والے دہشت گردی کے حملے کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری نے رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک دہشت گردی کے حملے جاری ہیں تب تک پاکستان سے کرکٹ سیریز ممکن نہیں ہے۔ دہشت گردی کے حملے رکنے کے بعد ہی سیریز کے حوالے سے کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :