بڈھنی میں اگر کسی نے ندی نالوں پر گھربنائے ہیں توانہیں امداد نہیں سزاملے گی،پرویزخٹک

اگر چترال جیسا سیلاب امریکہ میں بھی آتا تو اتنی جلدی اس پر قابونہ پاتے،بحالی کے کاموں میں وقت لگے گا،وزیراعلی خیبرپختونخوا

پیر 27 جولائی 2015 18:47

بڈھنی میں اگر کسی نے ندی نالوں پر گھربنائے ہیں توانہیں امداد نہیں سزاملے ..

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 جولائی۔2015ء) وزیراعلی خیبرپختونخوا پرویزخٹک نے کہا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ علاقہ بڈھنی میں اگر کسی نے ندی نالوں پر گھربنائے ہیں توانہیں امداد نہیں سزاملے گی۔

(جاری ہے)

اگر چترال جیسا سیلاب امریکہ میں بھی آتا تو اتنی جلدی حالات پر قابونہ پاتے،بحالی کے کاموں میں وقت لگے گا، وزیر اعلی خیبر پختونخوا پر ویز خٹک نے بڈھنی کے متاثرہ علاقے کا دورہ کیا اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہناتھا کہ متاثرہ علاقوں کی بحالی میں وقت لگے گا جبکہ بڈھنی پل کے قریب تجاویزات تین دن میں ہٹا لیے جائیں گے یہاں کے رہائشیوں کو سیلاب کی پیشگی کی اطلاع پہلے سے دے دی گئی تھی وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کو کسی بھی قسم کے امداد کی ضرورت نہیں ہے صوبے کے پاس اتنے وسائل موجود ہیں کہ وہ کسی بھی سیلابی صورتحال سے نمٹ سکتے ہیں چترال کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے پر ویز خٹک کاکہنا تھا کہ چترال میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے جبکہ چترال کے راستے کھول دئے گئے ہیں انکا کہنا تھا کہ پاک فوج ہمارے ساتھ مکمل تعاون کر رہی ہے صوبے میں نیا قانون پاس کر رہے ہیں کہ اگرکسی نے ندی نالوں پر آبادی کی تو ان پر جرمانے کے ساتھ ساتھ سزائیں بھی دی جائیگی۔