Live Updates

تحریک انصاف نے معاہدے کی پاسداری نہیں کی : وزیر خزانہ اسحاق ڈار

muhammad ali محمد علی پیر 27 جولائی 2015 18:58

تحریک انصاف نے معاہدے کی پاسداری نہیں کی : وزیر خزانہ اسحاق ڈار

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 27 جولائی 2015 ء) وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف نے معاہدے کی پاسداری نہیں کی۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے 2013 کے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن کے قیام کے حوالے سےتحریک انصاف کے ساتھ ہونے والا معاہدہ پارلیمنٹ میں پیش کردیا۔

(جاری ہے)

وزیر خزانہ نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کے ساتھ معاہدے میں دوسری جماعتوں کو بھی شامل کیا گیا تھا۔ انکوائری کمیشن تمام سیاسی جماعتوں کیے اتفاق رائے سے بنایا گیا۔ وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ن لیگ اور پی ٹی آئی کے مابین ہونے والا معاہدہ عوام کی امانت ہے، جوڈیشل کمیشن کے فیصلے سے کسی کی ہار جیت نہیں ہوئی تاہم تحریک انصاف نے معاہدے کی پاسداری نہیں کی، جوڈیشل کمیشن کا فیصلہ ہمارے خلاف ہوتا تو دوبارہ الیکشن کروا دیتے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات