بھارتی جاسوس طیارے سے ناقابل تردید ثبوت حاصل ہوگئے : آئی ایس پی آر

muhammad ali محمد علی پیر 27 جولائی 2015 19:49

بھارتی جاسوس طیارے سے ناقابل تردید ثبوت حاصل ہوگئے : آئی ایس پی آر
راولپنڈی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 27 جولائی 2015 ء) آئی ایس پی آر کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ بھارتی جاسوس طیارے سے ناقابل تردید ثبوت حاصل ہوگئے ہیں۔پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردی تفصیلات کے مطابق پاک فوج کی جانب سے ورکنگ باوَنڈری کی خلاف ورزی پر 15 جولائی کو گرائے گئے بھارتی خفیہ ڈرون طیارے کا تکنیکی تجزیہ مکمل کرلیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ گرائے گئے ڈرون سے تصاویر حاصل کی گئی ہیں جس میں بھارتی علاقہ واضح دیکھا گیا ہے اور بھارت چیک پوسٹ پر بھارتی جنڈا صاف نظر آرہا ہے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ یہ طیارہ بھارت کی جانب سے آیا تھا۔طیارے سے پاکستانی علاقوں کی بنائی گئی تصاویر بھی حاصل ہوئی ہیں۔ طیاے سے بھارتی مواصلاتی فرم ایس کام کے اندر کی تصاویر بھی حاصل ہوئی ہیں۔آئی ایس پی آر کی جانب سے مزید بتایا گیا ہے کہ گزشتہ کچھ عرصے کے دوران ورکنگ باوَنڈری پر بھارت کی جانب سے اشتعال انگیزی میں اضافہ ہوا ہے۔ بھارت کی جانب سے 35 مرتبہ ورکنگ باوَنڈری کی خلاف ورزی کی گئی جس کے باعث پاکستانی شہریوں کی ہلاکت ہوئی۔

متعلقہ عنوان :