میکسیکو نے ساتویں بار گولڈ کپ کا ٹائٹل جیت لیا

پیر 27 جولائی 2015 20:12

میکسیکو نے ساتویں بار گولڈ کپ کا ٹائٹل جیت لیا

فلاڈیلفیا ۔ 27 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 جولائی۔2015ء) میکسیکو نے ساتویں بار گولڈ کپ کا ٹائٹل جیت لیا، فیصلہ کن معرکے میں میکسیکو نے جمیکا کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے شکست دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لنکن فنانشل فیلڈ میں کھیلے گئے فائنل مقابلے میں میکسیکو کی ٹیم نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور جمیکا کو بآسانی 3-1 سے ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ فاتح ٹیم کی طرف سے اینڈریس گاراڈو نے 31 ویں، جیسس کرونا نے 47 ویں اور اوریب پرالٹا نے 61 ویں منٹ میں گول کیا۔ جمیکا کی جانب سے واحد گول ڈیرن میٹوکس نے گول کیا۔ واضح رہے کہ یہ میکسیکو کا ساتواں گولڈ کپ ٹائٹل ہے۔