پولیس افسر کا ڈنڈا، پولیس افسر کی ماں کا جاسوس

Fahad Shabbir فہد شبیر پیر 27 جولائی 2015 20:20

پولیس افسر کا ڈنڈا، پولیس افسر کی ماں کا جاسوس

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27جولائی۔2015ء)ایک زبردست ایجاد کے باعث پولیس کے بےر حمانہ تشدد میں کچھ کمی آ سکتی ہے۔ روسی کے ایک شخص دیمتری موروزو نے ایک ڈنڈا / پولیس بید ایجاد کیا ہے جو استعمال ہونے پر استعمال کرنے والے کی ماں کو ایک ایس ایم ایس بھیج سکتا ہے۔اس ایس ایم ایس میں لکھا ہوگا کہ مام میں نے اسے ایک آدمی پر استعمال کیا ہے۔

(جاری ہے)

دیمتری موروزو کا کہنا ہے کہ پچھلے سال ہونے والے پولیس کے تشدد کے بعد میں نے اسے ایجاد کرنے کا سوچا۔اُس نے کہا کہ ہجوم کو کنٹرول کرنے کا یہ معیاری طریقہ غیر موثر ہے تاہم اگر کبھی اس کا ایجاد کیا ہوا بید استعمال کیا گیا تو انسانی ہمدردی اور شفقت کے جذبات کو پروان چڑھائے گا۔اُس نے یہ بھی کہا کہ میں کوئی متحرک کارکن نہیں تاہم اس کی ایجاد کے بعد لوگوں میں شعور ضرور بڑھے گا۔