Live Updates

جنرل شجاع پاشا کی تحریک انصاف کی مدد کے الزام پر حکومت تحقیقاتی کمیشن قائم کرے: رہنما تحریک انصاف اسد عمر

muhammad ali محمد علی پیر 27 جولائی 2015 20:52

جنرل شجاع پاشا کی تحریک انصاف کی مدد کے الزام پر  حکومت تحقیقاتی کمیشن ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 27 جولائی 2015 ء) رہنما تحریک انصاف اسد عمر کا کہنا ہے کہ جنرل شجاع پاشا کی تحریک انصاف کی مدد کے الزام پر ن لیگ تحقیقاتی کمیشن قائم کردے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایک نجی ٹی وی کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے سینئر رہنما اسد عمر کا کہنا تھا کہ اگر ن لیگ سمجھتی ہے کہ سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل شجاع پاشا تحریک انصاف کو مدد فراہم کرتے رہے ہیں تو ان کیخلاف تحقیقاتی کمیشن قائم کرنا حکومت کی آئینی ذمہ داری ہے۔ اس سلسلے میں وہ خود کو تفتیش کیلئے پیش کرنے کیلئے تیار ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات