حکومت اور اپوزیشن کا جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش کرنے پر اتفاق ،ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ملکر چلنے کا فیصلہ
جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ (کل)ایوان میں پیش کئے جانے کا امکان انکوائری کمیشن کی رپورٹ کو ایوان میں زیر بحث لایا جائے، سیاسی جماعتوں کی جانب سے کمیشن کا فیصلہ تسلیم کرنا اچھا اقدام ہے،سید خورشید احمد شاہ انکوائری کمیشن بنانے کا اختیار تمام سیاسی جماعتوں نے وزیراعظم کو دیا تھا ، چاروں صوبوں کی نمائندگی موجود تھی،نادرا کے چیئرمین کیلئے پی ٹی آئی سے مشاورت کی تھی ، تقرر میرٹ کی بنیاد پر کیا گیا ،سوشل میڈیا پر اراکین کیخلاف ہونیوالی الزام تراشی کی روک تھام کیلئے سیاسی جماعتوں کے میڈیا سیل کردارادا کریں، سینیٹر اسحاق ڈار انکوائری کمیشن کی رپورٹ ایک تاریخ ہے، حمود الرحمن کمیشن، ایبٹ آباد کمیشن کی رپورٹس کو منظر عام پر نہیں لایا گیا، ہم نے انکوائری کمیشن کو پبلک دستاویز بنایا، یہ بہت بڑی کامیابی ہے، ہم نے جمہوریت کو مضبوط کرنا ہے، اس پر سب کا اتفاق ہے، شاہ محمود قریشی
پیر 27 جولائی 2015 23:01
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 جولائی۔2015ء) حکومت اور اپوزیشن نے جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش کرنے پر اتفاق رائے کیا ہے اور اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے حکومت اپوزیشن مل کر چلیں گے، جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ کل) منگل کو ایوان میں پیش کئے جانے کا امکان ہے۔ پیر کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ انکوائری کمیشن کی رپورٹ کو ایوان میں زیر بحث لایا جائے، تمام سیاسی جماعتوں کی جانب سے جوڈیشل کمیشن کا فیصلہ تسلیم کرنا اچھا اقدام ہے۔
پیر کو قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا کہ اپوزیشن نے پارلیمنٹ کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا، باہر بیٹھے اراکین کو ایوان میں لانے میں کردار ہے، سپیکر کا کردار ہے، ہم چاہتے ہیں کہ جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ ایوان میں پیش کی جائے، ہم چاہتے ہیں کہ پارلیمنٹ خوشگوار انداز میں چلے انتشار نہ ہو، چیلنجوں کا سامنا پارلیمنٹ ہی کر سکتی ہے، جوڈیشل کمیشن کے فیصلے کو تسلیم کرنا اچھا اقدام ہے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.