Live Updates

عمران خان نے تحریک انصاف میں شمولیت کی صورت میں پارٹی کا سیکرٹری جنرل بنانے کی پیشکش کی تھی، والدہ کے حکم پر علامہ طاہرالقادری کی جماعت میں شمولیت اختیارنہیں کی ، وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کا نجی ٹی وی کو انٹرویو میں انکشاف

منگل 28 جولائی 2015 00:00

عمران خان نے تحریک انصاف میں شمولیت کی صورت میں پارٹی کا سیکرٹری جنرل ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 جولائی۔2015ء) وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے انکشاف کیا ہے کہ عمران خان نے انہیں تحریک انصاف میں شمولیت کی صورت میں پارٹی کا سیکرٹری جنرل بنانے کی پیشکش کی تھی جبکہ والدہ کے حکم پر علامہ طاہرالقادری کی جماعت عوامی تحریک میں شمولیت اختیار نہیں کی تھی ۔پیر کو نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ وہ ایک دور میں علامہ طاہرالقادری وک مذہبی سکالر کے طو رپر بہت پسندکرتے تھے اور 1988ء میں عوامی تحریک میں شمولیت کا فیصلہ بھی کرلیا تھا اور علامہ طاہرالقادری کے ساتھ پنجاب کے کئی دورے بھی کیے تھے لیکن میری والدہ مرحومہ نے حکم دیا کہ مسلم لیگ (ن) کو نہیں چھوڑنا اس لئے میں اس وقت طاہرالقادری کی جماعت میں شامل نہیں ہوا ، عمران خان سے متعلق سوال پر خواجہ سعد رفیق نے انکشاف کیا کہ جب 2002ء کے الیکشن میں عمران خان قومی اسمبلی کے رکن بن کر آئے تو ان سے میرا رابطہ رہتا تھا اور میں انہیں بہت پسند کرتا تھا اور وہ بھی مجھے بہت پسند کرتے تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جب 2006ء میں مخدوم ہاشمی جیل میں تھے تو پارٹی قیادت سے بعض اختلافات پیدا کرا دیئے گئے تھے اس موقع پر عمران خان سے میری ملاقات ہوئی اور عمران خان نے مجھے تحریک انصاف میں شمولیت کی پیشکش کی اور کہا کہ اگر میں تحریک انصاف میں شامل ہو جاؤں تو وہ مجھے پارٹی کا سیکرٹری جنرل بنا دیں گے اور تحریک انصاف کو مضبوط بنائیں گے لیکن میں نے یہ پیشکش مسترد کردی ۔

انہوں نے مزید کہا کہ مخدوم جاوید ہاشمی کو میری خواہش پر مسلم لیگ (ن) پر واپس آنا چاہیے اور اس کیلئے میں کوششیں بھی کررہا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ ماننی چاہیے اور الیکشن کمیشن کے ممبران سے استعفیٰ مانگنا درست نہیں ہے ، عمران خان کو اپنے رویے میں بھی بہتری لانے کی ضرورت ہے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات