سابق بھارتی صدرعبدالکلام کے انتقال پر بالی ووڈ کااظہار افسوس

منگل 28 جولائی 2015 11:21

سابق بھارتی صدرعبدالکلام کے انتقال پر بالی ووڈ کااظہار افسوس

شیلانگ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 جولائی۔2015ء) بھارت کے سابق صدر عبدالکلام کی وفات پر بالی ووڈ اداکاروں کا اظہار افسوس-سابق صدر شیلانگ میں ایک لیکچر کے دوران گرنے کے بعد انتقال کر گئے۔83 سالہ کلام انڈین انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ میں طلباء سے خطاب کر رہے تھے کہ اچانک نیچے گر گئے۔

(جاری ہے)

انہیں قریب ہی بیٹھانی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کی جان بچانے کی آخری کوششیں کیں البتہ وہ جانبر نہ ہوسکے۔عبدالکلام نے اپنے شیلانگ جانے سے قبل اپنے لیکچر سے متعلق ٹویٹ بھی کی تھی۔ہندوستان کے سابق صرد عبدلکلام کے انتقال کے بعد بالی ووڈ کے متعدد ستاروں شاہ رخ خان، کرن جوہر اور سوناکشی سناہ نے ان کے لیے دعائیں کی اور ان کی ہلاکت کو ہندوستان کا بڑا نقصان قرار دیا۔

متعلقہ عنوان :