میری نواسی بہت اچھی پیانو نواز ہے جس پر مجھے فخر ہے‘ امیتابھ بچن

منگل 28 جولائی 2015 11:41

میری نواسی بہت اچھی پیانو نواز ہے جس پر مجھے فخر ہے‘ امیتابھ بچن

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 جولائی۔2015ء) بالی ووڈ اداکار امیتابھ بچن نے کہا ہے کہ وہ اپنی نواسی نیویا نیوالی نندناکی موسیقی کی چھپی ہوئی صلاحیت سے بہت متاثر ہیں اور اس پر فخر کرتے ہیں کہ وہ ایک اچھی پیانو نواز ہیں ۔

(جاری ہے)

72 سالہ اداکار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنی نواسی کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کی انگلیاں پیانو پر بہت تیزی کے ساتھ چلتی ہیں اور انھیں امید ہے کہ وہ جلد ہی ایک بڑی پیانو نواز بن جائے گی ۔

انھوں نے اپنی نواسی کی تصویر بھی جاری کی ہے ۔ دریں اثنا امیتابھ نے ایک انٹرویوکے دوران کہا ہے کہ انھیں تنہا نہیں بلکہ فیملی کے ساتھ سیاحت پر جانا پسند ہے ۔ اس لیے وہ جب بھی سیاحت کا ارادہ کرتے ہیں فیملی کو ساتھ لے کر جاتے ہیں ۔ فیملی ان کی اولین ترجیح ہے ۔ ان کے ساتھ معیاری وقت گزار کر وہ خوشی محسوس کرتے ہیں۔